بھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا

January 20, 2022


پنجاب کے شہر بہاول نگر میں بھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق گرم گھی سے لڑکی کا چہرہ اور گردن سمیت 40 فیصد جسم جھلس گیا۔

متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے، ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم اسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفربزدار کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اسے قریبی علاقے سے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔