امریکا کا حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینے پر غور، امارات کا خیر مقدم

January 21, 2022

ابوظبی /واشنگٹن (خبرایجنسی)امریکی صدر جو بائیڈن نے یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو دوبارہ دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالنے پر غور شروع کردیاہے.

دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر کی طرف سے حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بتایا کہ یمن میں جنگ روکنا مشکل ہو گا کیونکہ ہمیں اسے ختم کرنے کے لیے شراکت داروں کی ضرورت ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی انتظامیہ حوثیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں واپس کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔