بابر اعظم فیورٹ ہے مگر میچ میں ٹیم اپنی اپنی، شاہین شاہ آفریدی

January 21, 2022

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر اچھا کپتان ہوتا ہے، ہماری پی ایس ایل کی اچھی تیاری رہی کافی محنت کی، بابراعظم فیورٹ ہے مگر میچ میں ٹیم اپنی اپنی ۔

شاہین آفریدی نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ کپتانی نہ کرو ان کو خدشہ تھا کہ بولنگ خراب نہ ہو، کیمپ میں کافی محنت کی ہے، اس مرتبہ لاہور قلندرز الگ موڈ میں نظر آئیں گے۔

قلندرز کے کپتان نے کہاکہ کیمپ میں پریکٹس میچز کھیلے جس میں خامیوں کو دور کیا،کپتانی کا کوئی پریشر نہیں،بابر نمبر ون پلیئر ہے، اس کو آؤٹ کرنے کیلئے جادوئی بولنگ کرنا پڑے گی، کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین بولنگ کروں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی اور لاہور کا میچ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، کراؤڈ بھی انجوائے کرتا ہے، امید ہے ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی،

شاہین شاہ آفریدی کاکہنا تھا کہ ہر ٹیم نے ڈرافٹ میں اچھے پلیئرز پِک کئے ہیں، قلندرز کی بولنگ اچھی ہے، ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر ہیں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بابر پاکستان کی اچھی کپتانی کر رہا ہے، اللّٰہ کرے وہ آٹھ نو سال، بلکہ 15 سال ایسے ہی کپتانی کرے، مجھے فی الحال قومی ٹیم کی کپتانی کا سوچنے کی ضرورت نہیں، بابر اچھی کر رہا ہے، اگر ضرورت پڑی تو کپتانی اعزاز کی بات ہوگی۔

شاہین شاہ نے بتایا کہ عمران خان نے ملاقات میں کافی سپورٹ کی، ان کی ٹپس کام آئیں گی، عمران خان نے کہا تھا کہ فاسٹ بولر اچھا کپتان ہوتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں ۔