بحریہ یونیورسٹی نے کر کٹ فائنل جیت لیا

January 25, 2022

پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام جاری پی ایس ایس او انٹریونیورسٹی گیمز کے سلسلے میں انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بحریہ یونیورسٹی نے54رنز سے جیت لیا، بحریہ یونیورسٹی نے 173رنزبنائے عبداللہ مروت نے50اور زید امام نے34رنز بنائے ۔ تیمور یار خان نے تین وکٹ لئے ۔

سر سید یونیورسٹی کی ٹیم 119رنز پر آئوٹ ہو گئی ، محمد یوسف27اور سکندر خان20رنز بناکر نمایاں رہے ، زید امام مین آف دی میچ رہے۔ عبداللہ مروت ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر جبکہ زیدامام بہترین بولررہے ۔ سر سید یونیورسٹی کے حمزہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ۔

سر سید یونیورسٹی اسپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین مہمان خصوصی کمشنر کراچی اقبال میمن کو نشان پیش کرتے ہوئے ساتھ میں سید سرفرازعلی، مبشر مختار، جاوید اقبال بھی نمایاں ہیں۔

فائنل کے مہمان خصوصی سندھ سینئر ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین عالم گیر احمد تھے جنہوں نے کامیاب اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے صدر سید گوہر رضا ،عاشق حسین ،شاہد نواب اور دیگر بھی موجود تھے ۔