سعودی عرب سے آنیوالی خاتون 4 بچوں سمیت لاپتہ

January 24, 2022

گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کی رہائشی خاتون چار بچوں سمیت لاپتہ ہوگئی، پولیس نے لاپتہ سائرہ سجاد کے خاوند سجاد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

فاروق ٹاؤن سرائے عالمگیر کی رہائشی سائرہ اور چار بچے 4 دن سے لاپتہ ہیں، ماں اور چاروں بچے تین ہفتے قبل سعودی عرب سے آئے تھے جنہوں نے گذشتہ روز واپس جانا تھا۔

لاپتہ والدہ سائرہ، ابراہیم 14سال وردہ 13، نرمین 9 جبکہ محمد ارحم 6 سال کے ہیں۔

لاپتہ ہونے والی فیملی شاپنگ کے لئے گھر سے گئے تھی۔ بچوں کے والد سجاد حسین کی طرف سے ایک مشکوک شخص کے خلاف تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔