اومی کرون کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے: WHO

January 26, 2022


عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے یہ بات کورونا وائرس سے متعلق جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے، البتہ ڈیلٹا اور الفا سمیت دیگر ویرینٹس کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ سے متاثرہ ممالک میں اب کورونا کیسز میں کمی شروع ہو گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 30 دنوں کے دوران کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد رہی ہے۔