سابق کرکٹر مہندر کمار کی ٹانگ میں زہر پھیل گیا

January 28, 2022

مہندر کمار شوگر کے بھی مریض ہیں

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مہندر کمار ٹانگ میں زخم کے زہر پھیلنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مہندر کمار کی ٹانگ میں زخم کے باعث زہر پھیل رہا ہے، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مہندر کمار شوگر کے بھی مریض ہیں۔

یاد رہے کہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مہندر کمار کراچی کی ٹیم کےکپتان بھی رہے۔

62 سالہ مہندر کمار نے 1976 سے 1993 کے درمیان کراچی اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے لیے 65 فرسٹ کلاس اور 53 لسٹ اے میچ کھیلے۔