وقار یونس نے بھی شعیب ملک کی تعریف کردی

January 29, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی شعیب ملک کی بیٹنگ کی تعریف کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں وقار یونس نے کہا ہے کہ گزشتہ رات شعیب ملک کا پرسکون انداز میں بیٹنگ کرنا پشاور زلمی کی جیت میں بہت اہم تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک ضرورت کے مطابق بیٹنگ کررہے تھے اور جب جارحانہ بیٹنگ کی ضرورت پڑی تب اسی انداز میں کھیلے۔

وقار یونس نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اعلیٰ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں شعیب ملک قائدانہ اننگز کھیلتے ہوئے 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے جبکہ حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 52 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔

اس سے قبل وہاب ریاض نے بھی شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شعیب ملک نے ہمیشہ کی طرح قائدانہ اننگز کھیلی۔