آرمی چیف کا پنجگور کا دورہ، پورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا

February 12, 2022


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجگور کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا۔

آرمی چیف کو اس موقع پر مقامی کمانڈرز نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا۔

فوجی جوانوں نے 2 فروری کو پنجگور میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔

آرمی چیف نے مادرِ وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دورے کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی۔