پی ایس ایل ختم، غیرملکی کھلاڑیوں کی تعریف اب بھی جاری

March 01, 2022

پاکستان سپر لیگ نئے چیمپئن کے ساتھ ختم ہوگئی تاہم غیر ملکی کھلاڑی اب بھی اس کی تعریف کرنے میںمصروف ہیں۔

انگلینڈسے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ دکھ ہے کہ ہم فائنل نہیںجیت سکے لیکن پھر بھی ایک بہترین فرنچائز کے ساتھ کھیلنا اور وقت گزارنا مجھے بہت اچھا لگا۔

ڈیوڈ ویلی نے ملتان سلطانز کے اسٹاف، مینجمنٹ، کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

غیرملکی کھلاڑی نے اپنے پیغام کے ساتھ انشاء اللّٰہ بھی لکھا۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے غیرملکی جارحانہ بیٹر ٹم ڈیود نے بھی سوشل میڈیا پر پی ایس ایل سے متعلق اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ہم فائنل نہیںجیت سکے، مجھے فخر ہے کہ میں اس سیزن میںملتان سلطانز کا حصہ تھا۔

ٹم ڈیوڈنے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل7 کی جیت پر مبارکباد دی اور ہر طرحسے تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ادھر جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے جارحانہ بیٹر رائیلی روسو نے بھی پاکستان سپر لیگ کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ کسی بہت ہی خاص چیز کا حصہ ہونا واقعی اعزاز کی بات ہے، امید ہے اگلے سال پھر ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ اتوار کو پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔