پی ڈی ایم کا مہنگائی مکاؤ مارچ، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کیلئے رواں دواں

March 26, 2022

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کا قافلہ اسلام آباد ٹول پلازہ پہنچ گیا ہے۔

جے یو آئی پشاور کا قافلہ مولانا عطا الرحمان کی قیادت میں پشاور سے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے، یہ قافلہ ہکلہ پہنچ کر قیام کرے گا۔

مولانا اسعد محمود کی قیادت میں جنوبی اضلاع کا قافلہ بھی اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ قافلہ بھی ہکلہ انٹرچینج پہنچے گا۔

مولانا فضل الرحمان ہکلہ سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

اسلام آباد کے ایچ نائن گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔