مسلم لیگ (ن) کا وفد چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پہنچ گیا

March 27, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کا وفد حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملنے کے لیے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ن لیگی وفد کا استقبال کیا، مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق، رانا ثنا اللّٰہ، رانا تنویر، خواجہ آصف شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کےرہنماؤں کی ملاقات شروع ہوگئی، ملاقات میں چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی، طارق بشیر چیمہ شریک ہیں۔

مسلم لیگ ن کا وفد میاں نواز شریف کا پیغام ق لیگ کی قیادت کو پہنچائے گا، ن لیگ کے وفد میں عطا اللّٰہ تارڑ بھی شامل ہیں۔

خرم دستگیر کی ق لیگ سے درخواست

ادھر ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ق لیگ کے ساتھ گفتگو جاری ہے، ق لیگ سے درخواست ہے کہ درست دھارے کی طرف آئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد کی قرارداد کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔