پاکستان مسلم لیگ (ق) سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک مرتبہ پھر رابطہ کیا ہے جبکہ آج جلسے کے بعد ملاقات بھی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے ق لیگ کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جبکہ حکومتی وفد سے آج جلسے کے بعد باقاعدہ ملاقات کی جائے گی۔
ذرائع مسلم لیگ (ق) کا کہنا ہے کہ آج کی ٹیلیفونک گفتگو میں کوئی حتمی بات نہیں ہوئی، مسلم لیگ (ق) وزارت اعلیٰ سے کم کسی بات پر گفتگو کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی تک کسی قسم کی پیشکش کی، نہ کوئی جواب دیا، آج شام ن لیگ وفد سے ملاقات کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔
ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ آج ن لیگ اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔