گیم اوور عمران خان، شازیہ مری

March 30, 2022

پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے رات گئے بننے والی نئی صورتحال پر ردعمل دیا ہے۔

ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان معاہدہ طے پا جانے کے بعد شازیہ مری نے ٹوئٹر پر لکھا ’’گیم اوور عمران خان‘‘۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کے وقت مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔