سکھر میں شدید گرمی، ہیٹ وویو کا خدشہ، ایمرجنسی نافذ

May 19, 2024

سکھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، ضلعی انتظامیہ نے ہیٹ وویو کے خدشے کے پیش نظر اقدامات اٹھالیے۔

ضلعی انتظامیہ نے ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرکے اسکولوں سمیت انٹر امتحانات کے اوقات کار تبدیل کرنے کی سفارش کردی۔

سکھر اور قریبی اضلاع ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے ہیٹ ویو سے عوام کو محفوظ رکھنے کےلیے پیشگی اقدامات شروع کردیے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکھر ڈویژن میں 228 جگہ پر ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کےلیے وارڈز بنائے ہیں۔

حکام کے مطابق سکھر سٹی میں کوئی 11 مقامات پر ہیٹ کیمپ بنائے ہیں، پبلک مقامات پر جہاں لوگوں کی زیادہ آمد و رفت ہے تاکہ لوگوں کو ٹھنڈا پانی اور شربت فراہم کریں، تاکہ وہ ڈی ہائٹریٹ نا ہوں۔

انتظامیہ نے کہا کہ سفارش کی گئی ہے کہ جو آپ کے اسکول کی ٹائمنگ ہے پرائیوٹ پبلک اسکولز وہ صبح ساڑھے 7 بجے کرلیں اور 12 سے ساڑھے 12 بجے تک بچوں کو چھٹی مل جائے تاکہ وہ گھروں میں آئیں اور آرام کرلیں اور جو ہیٹ وویو کے ایمپکٹ ہیں، جو ایک ہفتے چلے اس سے وہ بچ سکیں۔

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ پر ہم نے فرسٹ ایڈ کارنر بھی بنایا ہے، فوری فوری اگر ایڈ دے دی جاتی ہے تو کوئی ایشو نہیں ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر سکھر نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو بھی سفارش کی ہے کہ مزدور طبقے کو دوپہر 12 سے تین تک کام میں وقفہ دیا جائے۔