سعید غنی نے شہباز گِل کو شہباز ’گالی‘ کہہ دیا

March 31, 2022

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کو ’شہباز گالی‘ کہہ دیا۔

سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’شہباز گالی‘ نے امریکی یونیورسٹی سے ملنے والی تنخواہ کو چھپایا، ’شہباز گالی‘ نے کابینہ ڈویژن کو بتائے گئے اپنے اثاثوں میں اس تنخواہ کو ظاہر نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جاناچاہیے۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ شہباز گل کے اثاثوں کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔

خیال رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل ایک امریکی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں اور کابینہ ڈویژن کو جمع کرائے گئے اثاثوں میں اپنی تنخواہ اور ملازمت کو ڈیکلیئر نہیں کیا۔