گورنر سندھ نے آئی ٹی کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے

May 08, 2024

اسکرین گریب

گورنر سندھ کامران کی جانب سے آئی ٹی کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

گورنر ہاؤس کےترجمان کا کہنا ہے کہ 200 سے 300 ڈالرز کمانے والے آئی ٹی کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے گئے۔

اس حوالے سےگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کے طلبہ کی آمدنی کا آغاز خوش آئند ہے، اس طریقے سے طلبہ کو معاشی حالت بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔