شکر ہے فارم ملی اور اسے برقرار رکھا، امام الحق

April 02, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی نے کہا ہے کہ اپنے انداز سے ہی کھیلا، شکر ہے فارم ملی اور برقرار رکھا۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ میرا فوکس یہی تھا کہ پاکستان سیریز جیتے سنچری پر فوکس نہیں تھا۔

امام الحق نے کہا کہ اطمینان یہ ہے کہ عرصہ دراز کے بعد پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتی، 210 رنز بھی زیادہ ہو گئے تھے 165, 170 تک محدود رکھنے کا سوچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور میری دوستی ہے اور اس دوستی کا گراؤنڈ میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔