علی امین گنڈاپور صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، کرنا کچھ ہے نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

May 18, 2024

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود کو تیس مار خان سمجھتے ہیں، صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، کرنا کچھ ہے نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جس طرح باقی حکومت کے لوگ چل رہے ہیں یہ ویسے نہیں چلنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں یا اسٹیبلشمنٹ ان سے بات کرنا چاہے تو بالکل کریں، یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتے تھے کہ بات کریں ہم اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جب اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہیں دیا تو انہوں نے کہا یہ میر جعفر ہیں، میر صادق ہیں، ان کا جھگڑا یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست اور ملک کے نظام میں مداخلت کرے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سب کچھ مل رہا ہے۔