محمد رضوان 2021 کے وزڈن لیڈنگ T20 کرکٹر قرار

April 21, 2022

فائل فوٹو

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے 2021 یادگار سال بن گیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کےبعد وزڈن لیڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر 2021 کا ایوارڈ بھی لے اُڑے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے گزشتہ برس 29 میچوں میں 73 اعشاریہ 6 کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے۔

جنوبی افریقا کی لیزل لی نے لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔

جسپریت بمرا، ڈیون کانواے، اولی رابن سن، روہت شرما اور دین وین نکرک پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔