فیصل زمان کس قانون کے تحت ایم پی اے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا؟ فیصل کریم کنڈی

April 24, 2022

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے رکن خیبرپختون خوا اسمبلی فیصل زمان کے فرار میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فیصل زمان پر 2 افراد کے قتل کا مقدمہ ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس قانون کے تحت فیصل زمان 42 دن سے ایم پی اے ہاسٹل پشاور میں رہائش پذیر تھا؟

پی پی رہنما نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا اور آئی جی پر فیصل زمان کے فرار کی سہولت کاری کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت وزیراعلیٰ محمود ملک اور آئی جی خیبرپختون خوا کے خلاف مقدمہ درج کروائے۔