رانا ثناء اللّٰہ کی حمزہ شہباز کو مبارکباد

April 30, 2022

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے حمزہ شہباز کو بطور وزیرِاعلیٰ پنجاب حلف لینے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی بطور وزیرِاعلیٰ پنجاب کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازپنجاب کو ترقی کی نئی منزل کی طرف لے کر جائیں گے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا وہیں سے حمزہ شہباز اس کا آغاز کریں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان الحمد للّٰہ اب ایک آئینی، جمہوری اور فلاحی ریاست کے طرف بڑھ چکا ہے۔