بوہری برادری آج عیدالفطر منارہی ہے

May 02, 2022

فائل فوٹو

بوہری برادری آج عیدالفطر منارہی ہے، کراچی کے علاقے صدر میں بوہری جماعت خانے میں نماز عید ادا کی گئی اور ملک و قوم کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔

نماز عید کی ادائیگی کے دوران کراچی کے علاقے صدر میں بوہری جماعت خانے کی طرف آنے والی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا تھا۔


بوہری جماعت خانے کے اطراف پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔

بوہری برادری نے جماعت خانہ میں نماز عید پڑھی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔