• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا،مرکزی عید گاہ سمیت صوبے میں بیشتر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج منائی جا رہی ہے، پشاور کی مرکزی عید گاہ سمیت صوبے میں بیشتر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

ملک میں ایک سال کے وقفے کے بعد پھر دو دو عیدیں منائی جارہی ہیں، وزیر اعلیٰ، صوبائی کابینہ اراکین نےگورنر ہاؤس میں عید کی نماز ادا کی۔

 چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اعلان پر آج عید منائی جارہی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت سرکاری سطح پر عید الفطر آج منانے کے اعلان کے بعد پشاور میں شہر کے مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے، مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ میں عید کی نماز ادا کی گئی۔

نوشہرہ ، ٹانک اور بنوں کے کئی علاقوں میں عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے، جنوبی وزیرستان کے تمام علاقوں میں عیدالفطر کی نماز ادا کر دی گئی تاہم جے یو آئی کے مرکز سپین مسجد میں نماز عید نہیں ادا کی گئی۔

بنوں میں عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

عیدالفطر کے اجتماعات میں ملک کی سالمیت اور بقاء کے لئے اجتماعی دعائیں کی گئیں، خطبات میں مسجد نبوی ؐمیں پیش آئے واقعہ کی مذمت بھی کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید