سلمان خان کو بوسہ دینے پر شہناز گل کو تنقید کا سامنا

May 06, 2022

تصویر بھارتی میڈیا

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکارہ شہناز گِل کی بالی ووڈ کےسلمان خان عرف سلو بھائی کو بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما کے ہاں شوبز انڈسٹری کے لیے عید الفطر کی خوشی میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما نے اپنی رہائش گاہ پر عید پارٹی کا اہتمام کیا تھا، کرن جوہر سے لے کر سشمیتا سین تک بہت سے لوگوں پارٹی کا حصہ تھے جبکہشہناز گل ان مہمانوں میں شامل تھیں جنہیں ارپیتا خان کی عید پارٹی میں مدعو کیا گیا تھا۔

عید پارٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا زیرِ گردش ہے جس میں شہناز گل کو سلمان خان کے گلے پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس پر صارفین نے اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

کچھ صارفین نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان اور شہناز گل دونوں نشے میں ہیں جبکہ کچھ صارفین نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وہ سلمان کے ساتھ چھیچھوروں جیسا برتاؤ کیوں کر رہی ہیں؟

صارفین نے یہ بھی سوال کیا کہ شہناز گل اور سلمان خان کے درمیان قریبی تعلق قائم ہے؟

واضح رہے کہ شہناز گِل بہت جلد سلمان خان کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی اس فلم کا نام ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے شہناز گِل کو اس فلم کے لیے اپنے معاوضے اور شوٹنگ کے شیڈول کا فیصلہ کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔