شیخ رشید صرف ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

May 08, 2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید صرف ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں۔

ماڈل ٹاؤں لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ قانون کے دائرے میں پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسے کر رہے ہیں، ہم ان کو سہولت دے رہے ہیں، قانون کے دائرے سے باہر جائیں گے تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو اس وقت وزیراعظم والی سیکیورٹی مل رہی ہے جبکہ شیخ رشید صرف ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی نجی زندگی میں ایشو پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے، سائبر کرائم ونگ کی کیپیسٹی کے مسائل ہیں، اس پر کام کر رہے ہیں۔