شعیب اختر اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر افسردہ

May 15, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے لکھا کہ اینڈریو سائمنڈز کی حادثے میں موت کا سن کا دھچکا لگا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ ان کا سائمنڈز کے ساتھ فیلڈ میں اور فیلڈ سے باہر اچھا تعلق رہا۔

واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں، سابق کرکٹر کی کار کو حادثہ ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔