• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

کرکٹ آسٹریلیا کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔

آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات 11بجے کے بعد ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔

آسٹریلوی پولیس کے مطابق گاڑی میں 46 سالہ شخص سوار تھا جو زخموں کی تاب نہ لاسکا، ایک شخص نے متاثرہ شخص کو بچانے کی کوشش کی تھی۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی فیملی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

46 سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ اینڈریو سائمنڈز دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔

انڈریو سائمنڈز شین وارن کے بعد اس سال انتقال کرجانے والے دوسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔     

واضح رہے کہ رواں سال 4 مارچ کو آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن  بھی حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید