انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کوچ کون بنے گا؟

May 15, 2022

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کےکوچ کے مضبوط امیدوار بن گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی راب کی کوچ سے متعلق جلد فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق انگلش کرکٹر پال کولنگ حال میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی انگلینڈ ٹیم کے کوچ تھے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کلم کو حال ہی میں انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔