کوہ پیما علی رضا سدپارہ تربیت کے دوران پہاڑ سے گر کر شدید زخمی

May 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما علی رضا سدپارہ معمول کی تربیت کے دوران پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگئے، انہیں ریجنل اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق انکی ریڈھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹی ہیں۔ ان کے بیٹے اور کوہ پیما بشیر حسین نے قوم سے علی رضا سدپارہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔