حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان کابل میں مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

May 18, 2022

فوٹو: فائل

امارت السلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کابل میں جاری مذاکرات کے بارے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امارت اسلامیہ کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔

افغان وزارت اطلاعات کی جانب سے جیو نیوز کو بھیجے گئے ذبیح اللّٰہ مجاہد کے بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات میں متعلقہ موضوعات پر قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریقین نے مختصر عرصے کی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امارت اسلامیہ امن کے قیام کے ارادے سے خلوص نیت سے کوشش کر رہی ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ کامیابی سے ہم کنار ہو۔

امارت اسلامیہ دونوں فریقین حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان سے ایک دوسرے کے لیے نرمی اور برداشت کی امید رکھتی ہے۔