سیکرٹری لائیو اسٹاک کا گورنمنٹ ڈیری فارم اور لیکوئیڈ نائٹروجن پلانٹ کا دورہ

May 21, 2022

کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد ارشد بگٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری عنایت اللہ کاکڑ نے گورنمنٹ ڈیری فارم اور لیکوئیڈ نائٹروجن پلانٹ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل فارم اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کامران اختر، ڈاکٹر فاروق ترین ڈائریکٹر پلاننگ ،ڈاکٹر جمعہ خان بابر ڈائریکٹر اینمل ہیلتھ ڈیری فارم کوئٹہ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید احمد کاکڑ، ڈاکٹر میر احمد خان ڈپٹی ڈائریکٹر اینمل بریڈنگ، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ ڈاکٹر محمد انور حریفال ،پرنسپل اینمل سائیز انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر محمد فرار جعفر نے محکمے کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ،اس موقع پر ڈاکٹر فقیر محمد بلوچ ،ڈاکٹر نیک محمد مری ،ڈاکٹر شوکت بلوچ، ڈاکٹرداد محمد علیزئی، ڈاکٹر فیاض احمد، شہزاد احمد و دیگر افسران موجود تھے ۔بعد ازاں سیکرٹری نے ڈیری فارم کوئٹہ کے مختلف حصے کا معائنہ اور لیکوئیڈ نائٹروجن پلانٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں مالداروں کو تمام سہولیات پہنچانے کی ہدایت کی۔