پاک سری لنکا ویمنز سیریز، ٹرافی کی رونمائی

May 23, 2022

فائل فوٹو

پاک سری لنکا ویمنز سیریز سے قبل کراچی میں دونوں ٹیموں کی کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ تصویری سیشن ہوا۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب ڈی ایچ اے میں ہوئی۔

پاکستان ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور سری لنکن کپتان چماری اتاپتو کے ٹرافی کے ساتھ ویڈیو سیشن بھی ہوئے۔

پاکستان اور سری لنکا ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔