سندھ، اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

May 24, 2022

صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹفکیشن جاری

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کےتناظر میں صوبے میں موسمِ گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

اس دوران تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔