کہوٹہ میں پہاڑی تودے تلے دب کر 5 خواتین جاں بحق، تین زخمی

May 24, 2022

کہوٹہ کے علاقے نڑھ میں پہاڑی تودے تلے دب کر 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

راولپنڈی سے ریسکیو ذرائع کے مطابق پہاڑی تودہ گرنے کے اس واقعے میں ایک کمسن بچی اور 2 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاؤں کے مقامی افراد نے زخمی خواتین کو پہاڑی تودے کے نیچے سے نکالا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواتین چشمے سے پانی لینے کے لیے جارہی تھیں۔