محمد حفیظ کا شہباز شریف، عمران خان، مریم نواز اور بلاول سے سوال

May 25, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث لاہور میں پیدا ہونے والی مشکلات سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے سوال پوچھ لیا۔

محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر لکھا کہ لاہور کے کسی پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب نہیں اور اے ٹی ایم مشینوں پر پیسے بھی نہیںہیں۔


محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کی مشکلات کیوں بھگتنا پڑتی ہیں؟۔