طاہر القادری نے عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

May 25, 2022

ٹورنٹو(آئی این پی ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاون متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا، اس معاملے پر ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔انہوں نے اپنے کارکنان کو کسی احتجاج کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کی۔