سندھ پولیس نے 13 کروڑ روپے مالیت کا آنسو گیس شیل کا ذخیرہ خرید لیا

May 26, 2022

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )سندھ پولیس کی جانب سے حال ہی میں 13 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشک آور گیس کے شیل اور اس نوعیت کے دیگر سازوسامان کا ذخیرہ خریدا گیا ہےجس کے لئے سندھ پولیس کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ادائیگی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے فنانس پارلیمنٹ کی جانب سے اسلحہ اور گولہ بارود کی مد میں بھی 79 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اور اسی طرح 62 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی ادائیگی پستولوں اور ان کی گولیوں کی خریداری پر کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود کی یہ کھیل پسند پولیس کو موصول ہو چکی ہے۔