ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی چاروں ٹیمیں مستحق تھیں، کوچ پاکستان ہاکی ٹیم

May 26, 2022

فوٹو: فائل

ہیڈکوچ پاکستان ہاکی ٹیم سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی چاروں ٹیمیں مستحق تھیں۔

پاکستان کے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے سے باہر ہونے پر سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا کہہم جاپان کے خلاف پہلے ہاف میں اچھا نہیں کھیلے۔

پاکستان ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکا۔ ہم نے سیکھا کہ اہم میچ کے دباؤ میں کیسے کھیلنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں نے صلاحیت دکھائی لیکن اس وقت وہ اسے ثابت نہیں کرسکے۔

کوچ پاکستان ہاکی ٹیم کا کہنا تھا کہ کھیل میں مسلسل بہتری آرہی ہے، ہمارا اگلا ٹورنامنٹ کامن ویلتھ گیمز ہے۔