ثنااللہ خان کو سیکر ٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کا اضافی چارج دیدیا گیا

May 27, 2022

لاہور(خبرنگار)وفاقی حکومت نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں سیکر ٹری بورڈ کی خالی نشست پر بورڈ میں گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکر ٹری (ایڈمن) ثنااللہ خان کو سیکر ٹری بورڈ کا اضافی چارج دے دیاہے، انکی تعیناتی 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے اس حوالے سے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔