صوبوں کو مضبوط بنا کر ہی پاکستان کو مضبوط بنایاجا سکتا ہے، ارباب عثمان

May 27, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)جان دوست ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ اور اے این پی ضلع پشاور کے آرگنائزنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین ارباب عثمان خان نے کہا ہے کہ صوبوں کو مضبوط و بااختیار بنا کر ہی پاکستان کو مضبوط بنایاجا سکتا ہے جبکہ صوبوں کے وسائل صوبوں پر خرچ کر کے صوبوں میں غربت و بے روزگاری کا خاتمہ کر کے اور صوبوں کو خوشحال بنا کر ہی پاکستان سے غربت و بے روزگاری کا خاتمہ بھی کیا جا سکتا ہے اور پاکستان کو خوشحال بھی بنایا جا سکتا ہے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں صوبوں کو ان کے حقوق دینے کی بجائے صوبوں کے حقوق غصب کئے گئے ارباب عثمان خان نے اپنی رہائش گاہ پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دو ر میں تبدیلی لانے کی بجائے ملک کو تباہی سے دو چار کیا گیا چوروں کی سرپرستی کی گئ اور اربوں رپے لوٹنے والے لٹیروں کا احتساب کرنے کی بجائے لٹیروں کو این آر او دے دیا گیا پی ٹی آئی کے لئے فنڈنگ کرنے اور دھرنوں کے اخراجات برداشت کرنے والوں کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دی گئی جس سے ملک بدترین معاشی بحران سے دو چار ہوا۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے مزید ساٹھ لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا اور قرضوں میں 80فیصد اضافہ کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں زرعی پیداوار بڑھانے اور زراعت کو ترقی دینے سے صوبے میں غربت و بے روزگار کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کا انقلاب بھی لایا جا سکتا ہے