علی رضا سدپارہ کی نماز جنازہ و تدفین

May 27, 2022

فائل فوٹو

اسکردو میں نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی نماز جنازہ اولڈ ینگ گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔

خاندانی ذرائع کے طابق علی رضا سدپارہ کی تدفین اولڈ ینگ قبرستان میں کی گئی۔

واضح رہے کہ اسکردو میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق 66 سالہ کوہ پیما علی رضا گزشتہ کچھ دنوں سے ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وہ 1986سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ رہے اور انہیں رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔

علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔