مٹیاری: بچوں کے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی 4 نوجوانوں میں سے 2 دم توڑ گئے

April 26, 2024

—فائل فوٹو

مٹیاری میں گزشتہ شب بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4نوجوانوں میں سے 2 نوجوان دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی چاروں افراد حیدر آباد کے سول اسپتال میں زیرِعلاج تھے۔

زخمیوں کے ورثاء کا مؤقف ہے کہ فائرنگ کا ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکاہے۔

ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔