رشید الحسن نے شکست کی ذمے داری ٹیم مینجمنٹ پر ڈال دی

May 27, 2022

پاکستانی اولمپین رشید الحسن نے ورلڈ کپ کوالیفائی مراحلے میں شکست کی ذمے داری ٹیم مینجمنٹ پر ڈال دی۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں جاپان نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے میچ میں جاپان کے خلاف 2 گول کیے جو مسترد ہوئے، پہلا گول میدان میں 12 کھلاڑی ہونے اور دوسرا فاؤل ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوا تھا۔

رشید الحسن نے ایشیا کپ میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی نہ کرنے پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے اپنی شکست کی ذمے دار ٹیم انتظامیہ کو قرار دیا اور کہا کہ گراؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کی موجودگی ٹیم مینجمنٹ کی نااہلی کا ثبوت ہے۔