وکلاء برادی کا ایک دیرینہ خواب پورا ہوگیا،مجیب الرحمان ایڈووکیٹ

May 29, 2022

پشاور(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ بارچارسدہ کے صدر مجیب الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے ریونیو کورٹ جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ ہونے سے نہ صرف وکلاء کا وقت ضائع ہونے سے بچ جائیگا بلکہ سائلین کو بھی آسانی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے ریونیو کورٹ کے افتتاح کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علوینہ فیض سمیت سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔ مجیب الرحمان ایڈووکیٹ نے ریونیو کورٹ کے عملے کوخوش آمدید کہا اور تمام بنیادی انتظامات مکمل کرنے سمیت ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ریونیو کورٹ میں موجود انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدر کا کہنا تھا کہ ریونیو کورٹ جوڈیشل کمپلیکس منتقل ہونا وکلاء برادی کا ایک دیرینہ خواب تھا موجودہ کابینہ کے تعاون سے ہم نے ریونیو کورٹ کو جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا جو پورا ہوا اور اب ریونیو کورٹ جوڈیشل کمپلیکس میں عدالت لگے گئی۔