محلہ نواب کا ٹرانسفارمر خراب، عوام کو مشکلا ت کا سامنا

April 27, 2024

پشاور (وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت پشاور کے گنجان آباد علاقہ ولی آباد محلہ نواب کا ٹرانسفارمر پچھلے کئی دنوں سے خراب ہونے کی وجہ اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اہل علاقہ نے میئر پشاور سے اپیل کی ہے کہ ان کی حالت زار پر رحم کھا کر مسائل کا تدارک کرے اہل علاقہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جس کی وجہ سے وارداتوں کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے کئی بار واپڈا کے اہلکاروں کو شکایات جمع کرا چکے ہیں۔