خصوصی افراد کیلئےگیمز 30 اپریل سے شروع ہوں گے،سید فخر جہاں

April 27, 2024

پشاور(جنگ نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کی زیر صدارت صوبے میں بین المدارس کھیلوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں مدارس کے طلبہ کے مابین کھیلی جانے والی گیموں کی تیاریوں کے حوالے سے غور خوض ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبد الناصر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و دیگر افسران نے شرکت کی۔خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 اپریل سے شروع ہوں گے جن میں 800 کھلاڑی شرکت کرینگے اور انکا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرینگے۔ان گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، پشاور، ایبٹ آباد اور سوات ریجنز سے مدارس کے چار سو طلباء کرکٹ، والی بال اور فٹ بال میں جبکہ چار سو خصوصی افراد بوشے، وہیل چیئر کرکٹ، سٹینڈنگ کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور باسکٹ بال ودیگر کھیلوں میں حصہ لیں گے۔