مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

June 11, 2022

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ سری نگر سے کمشیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے آج وادی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کےایم ایس نے بتایا کہ قابض فوج نے ضلع کلگام اور پلواما میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔

بتایا گیا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے محاصرے والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی تھی۔ جبکہ آخری خبریں آنے تک ضلع کلگام اور پلواما میں قابض بھارتی فورس کا آپریشن جاری تھا۔