کراچی: پولنگ اسٹیشن نمبر 87 پر پولنگ بک میں مبینہ ہیر پھیر

June 16, 2022

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ہونے والے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ بک میں مبینہ ہیر پھیر کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ریجنل الیکشن افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 87 پر پولنگ بک کی مبینہ ہیر پھیر کی گئی، واقعہ پریزائیڈنگ افسر کے دفتر میں پیش آیا۔

پریزائیڈنگ افسر کے دفتر میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جہاں پولنگ بکس رکھی تھی نامعلوم شخص وہاں آیا اور اس نے پولنگ بک کھڑکی سے کسی کو دینے کی کوشش کی۔

ویڈیو کے مطابق پولیس اہلکار نے اس شخص کو پکڑ لیا اور پولنگ بک لے لی۔

ریجنل الیکشن افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ بک واپس لے کر پریزائیڈنگ افسر کو پولیس کےحوالے کردیا گیا۔