سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

June 18, 2022

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 840 ڈالر فی اونس ہے۔